سماجی ذمہ داری

اخلاقیات کو اہمیت دینے والی کمپنی ہونے کا مطلب ہے دوسروں کی مدد کرنا اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانا۔

ہماری زیر توجہ کے شعبے

اخلاقیات کو اہمیت دینا اور پروا کرنا اور ساتھ ہی اپنا 'Exness طریقہ' تلاش کرنا Exness کے اقدار اور نظریات کا اہم جز ہے۔ کارپوریٹ سوشل ذمہ داریوں میں ہم اپنا طرز عمل تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں نیز آگے بڑھتے ہوئے مختلف توجہ کی جگہوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔

تعلیم

تعلیم ایک طویل مدتی تبدیلی کی بنیاد ہے۔ اسی وجہ سے ہم پرائمری اسکولز کو اہم سپلائز فراہم کرنے سے لے کر ٹاپ ایکیڈمک اسکالرشپ پروگرامز تک پورے تعلیمی نظام میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔


ماحول

ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پہلے کبھی اتنی نہ تھی۔ ہم اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ دیگر پروگرامز کے علاوہ ہم نے دوبارہ جنگل کاری کے پروجیکٹس شروع کیے ہیں جنہیں ہم آنے والے سالوں میں مزید وسیع کریں گے۔ ہم اپنے ماحولیاتی فٹ پرنٹ پر بھی نظر رکھ رہے ہیں اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اس شعبے میں مہارت رکھنے والی NGOs کے ساتھ بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔


ہنگامی حالات

عالمی رسائی والی نجی کمپنی کے طور پر، ہم مقامی اور عالمی بحران کے دوران حقیقی اور مؤثر طور پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ ہم نے کووڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران نیز قبرص کے جنگل میں آگ لگنے پر خاطر خواہ عطیات دیے ہیں۔ ہم دنیا بھر میں تباہی سے متعلق راحت کے کاموں سے وابستہ انسانیت پسندانہ کاوشوں میں بھی شامل ہیں۔

مستقبل کے لئے سبز ترین ڈرونز کی تیاری

سائپرس کے محکمہ جنگلات اور سائپرس انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ ہماری شراکت کی کہانی دیکھیں، کیونکہ ہم مستقبل میں ہونے والی آفات کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ویڈیو پلے کریں

معاشرے پر مثبت اثر ڈالنے کا ہمارا عزم

ہم نے 2020 میں اپنا Exness CSR پروگرام COVID-19 کے ریلیف پروگرامز کو عطیات دینے کے ساتھ آفیشل طور پر لانچ کیا۔ اس کے بعد سے ہم نے ان کمیونٹیز کی ضروریات پوری کرنے کے اپنے عزم کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر کام کیا ہے جن میں ہم آپریٹ کرتے ہیں۔

اپنی کاوشوں کے آغاز کے بعد سے، ہم نے ماحول اور مقامی کمیونٹیز کو سپورٹ کرنے کیلئے متعدد ممالک میں کئی اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ Exnessian رضاکاران نے ساحلوں اور زیر آب صفائیوں جیسے ماحولیاتی اقدامات میں شرکت کر کے 1.5 ٹن کچرا اکٹھا کیا ہے اور 700 سے زائد درخت لگائے ہیں۔

ملائیشیا میں، Exnessians نے معذور کتوں کے شیلٹر میں رضاکارانہ خدمت فراہم کی جبکہ قبرص میں معذور بچوں کے اسکول اور Multiple Sclerosis سوسائٹی کو ورزشی بائیکس کا عطیہ دیا گیا۔ قبرص اور ملائیشیا میں، ضعف بصارت کا شکار بچوں کو کمپیوٹرز اور iPads دیے گئے اور Exness کے ملازمین نے خون کا عطیہ دینے کے ایونٹس میں شرکت کی۔ ویتنام میں ہم نے بریج کی تعمیر کے پراجیکٹ کو اسپانسر کیا اور ملائیشیا میں Exnessians کے ایک گروپ نے Orang Asli کی مقامی کمیونٹی کی تعلیمی ضروریات کو سپورٹ کرنے اور ضروری اشیاء فراہم کرنے کیلئے ملائیشیائی جنگل کا سفر کیا۔

53

اسکالرشپس 5 ممالک میں دی گئی ہیں

4

فائر ٹرکس قبرص کے فائر ڈپارٹمنٹ کو عطیہ دیے گئے ہیں

3

ڈرونز آگ کا سراغ لگانے اور تدارک کیلئے عطیہ کیے گئے ہیں

1.1M €

کی خطیر رقم Exness کی جانب سے COVID-19 کیلئے طبی سپورٹ کی مد میں آفر کی گئی ہے

30+

Exness کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدامات لانچ کیے گئے ہیں

350

کلاس روم بورڈز سیشیلز کے اسکولز کو عطیہ کیے گئے ہیں

10

ممالک ہمارے CSR اقدامات سے مستفید ہوئے ہیں

14,000

لیٹر پینے کا صاف پانی ہمارے پانی کے اسٹیشن کے ذریعے مفت فراہم کیا گیا ہے

کاروبار کے پاس دنیا پر مثبت اثر ڈالنے کی ذمہ داری اور موقع دونوں موجود ہوتے ہیں۔ دوسروں کی مدد کرنا ہماری رگ رگ میں شامل ہے۔"

Petr Valov چیف ایگزیکیٹو آفیسر

اپنا تجارت کرنے کا طریقہ اپ گریڈ کریں

خود دیکھیں کہ Exness کیوں 700,000 سے زائد ٹریڈرز اور 64,000 شراکت داران کی پسندیدہ بروکر ہے۔