آپ کی سیکورٹی ہماری ترجیح ہے

ہم اکاؤنٹ کے بہتر تحفظ اور فنڈ کے تحفظ کے ساتھ محفوظ تجارتی ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

ہم نے آپ کو کور کیا ہوا ہے

ایک لائسنس یافتہ اور ریگولیٹڈ نمایاں بروکر کے طور پر، ہم آپ کو اکاؤنٹ سیکورٹی کے کئی آپشنز آفر کرتے ہیں۔

ضوابط

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آیا 'Exness قانونی ہے؟' تو آپ تسلی رکھ سکتے ہیں کہ ہم لائسنس یافتہ بروکر ہیں اور عالمی طور پر نمایاں بین الاقوامی گورننگ اداروں کی جانب سے ریگولیٹڈ ہیں۔


اکاؤنٹ کی سیکورٹی

اپنے رجسٹریشن پراسیس کے دوران فون یا ای میل میں سے سیکورٹی آپشن منتخب کر کے اپنے محفوظ ٹریڈنگ اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی کی روک تھام کریں۔

پلیٹ فارم کا تحفظ

ہموار ٹریڈنگ کے تجربے کیلئے ہمارے محفوظ اور سیکور تجارتی حالات اور حفاظتی تدابیر کے بارے میں مزید جانیں۔

ویب حملے سے تحفظ

ہماری ویب ایپلیکیشن فائر وال (WAF) ہمارے انفراسٹرکچر اور سرورز کو SQL انجیکشن، XSS حملوں جیسے ویب کے خطرات سے محفوظ رکھتی ہے اور نقصان دہ ٹریفک کو بلاک کرتی ہے۔


ٹریڈنگ پلیٹ فارم کی خرابی کی برداشت

ہمارا DDoS تحفظ آپ کو بلاجھنجھٹ آرڈر پر عمل درآمد، آپ کے ذاتی علاقہ تک 24/7 رسائی، فوری ڈیپازٹس اور رقم نکلوانے کی سہولت اور بلاتعطل سرورز کے آپریشنز تک رسائی فرہام کرتا ہے۔


عدم اعتماد کی حکمت عملی

ہمارا عدم اعتماد کا ماڈل کمپنی کے IT والے حصوں کیلئے کم سے کم درجہ کا اعتماد فرض کرتا ہے نیز صارف اور آلہ کی اجازت دہندگی، ممنوع رسائی اور نیٹ ورک مانیٹرنگ جیسی خصوصیات شامل کرتا ہے۔


بگ باؤنٹی پروگرام

ہمارے بگ باؤنٹی پروگرام کے ساتھ آپ سیکورٹی کی ایک اضافی پرت حاصل کرتے ہیں، اس پروگرام میں ہم باہر کے ماہرین کو مدعو کرتے ہیں کہ وہ ہمارے پلیٹ فارمز کی جانچ کریں اور جائزے فراہم کریں جو ہمیں اپنی سروسز بہتر بنانے میں مدد کریں۔


سائبر سیکورٹی کی معلومات اور صلاحیتیں

ہماری انفارمیشن سیکورٹی ٹیم مستقل بنیادوں پر سیکورٹی ٹیکنالوجی سے اپ ڈیٹ رہتی ہے اور ورک شاپس اور سرٹیفکیشنز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرتی ہے۔

ادائیگی کا تحفظ

ہماری مختلف پریمیم ادائیگی کی سیکورٹی کی خصوصیات کے بارے میں پڑھیں جو آپ کی ادائیگی کی ٹرانزیکشنز کی حفاظت کرنے کیلئے موجود ہیں۔

بلاجھنجھٹ رقم نکلوانا

ہماری رقم نکلوانے کی خودکار خصوصیت یقینی بناتی ہے کہ ہم آپ کی رقم نکلوانے کی درخواستیں فوراً پراسیس کریں، اس سے آپ کو ویک اینڈز کے دوران بھی اپنے فنڈز تک رسائی ملتی ہے۔ ادائیگی کی تیزی آپ کے منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے پر منحصر ہے۔

3D سیکور توثیق

ہم 3D سیکور ڈیبٹ کارڈ ٹرانزیکشنز کے ساتھ محفوظ تجارت کو یقینی بناتے ہیں، یہ آپ کے فون پر بھیجے جانے والے ایک بار کے پن کی مدد سے فراڈ کے خلاف اضافی تحفظ آفر کرتا ہے۔

علیحدہ اکاؤنٹس

ہم آپ کے فنڈز کو اپنے فنڈز سے علیحدہ رکھ کر ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ ہمارے فنڈز ہمیشہ نسبتاً زیادہ ہوتے ہیں لہذا ہم کسی بھی وقت آپ کی رقم نکلوانے کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔

PCI DSS کی تعمیل

ہمارا مکمل طور پر آڈٹ کیا جاتا ہے، ہم PCI DSS کی تمام ضروریات پر عمل پیرا رہتے ہیں، ہم مؤثر نظم، حسب منشا سیکورٹی سیٹنگز اور باقاعدگی کے ساتھ کمزوریوں کے اسکینز کی مدد سے کارڈ ڈیٹا کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہیں۔

ٹریڈنگ کا تحفظ

ہماری از خود بنائی گئی ٹریڈنگ کے تحفظ کی خصوصیات کی مدد سے برتری کے ساتھ ٹریڈ کریں۔

منفی بیلنس کا تحفظ

یہ جانتے ہوئے اعتماد کے ساتھ ٹریڈ کریں کہ آپ پر کبھی بھی اپنے بروکر کو دینے کی مد میں رقم واجب الادا نہیں ہوگی؛ ہم ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تمام اقسام پر خساروں کو آپ کے بیلنس سے تجاوز کرنے سے روکتے ہیں۔

اسٹاپ آؤٹ کا تحفظ

اس سیکورٹی ٹریڈنگ کے تحفظ کی خصوصیت سے لطف اندوز ہوں جو آپ کی پوزیشنز کو تقویت دیتا ہے اور اسٹاپ آؤٹس کو مؤخر کرنے یا ان سے بچنے میں مدد کرتا ہے، بالخصوص اتار چڑھاؤ میں اضافے کے دوران۔

اپنے تحفظ کیلئے اقدامات لیں

غیر مجاز اکاؤنٹ کی سرگرمیوں، اسکیمز اور فراڈ کی کوششوں سے بچانے میں مدد کرنے والے طریقوں کے بارے میں جان کر اپنی سیکورٹی بہتر بنائیں۔

اپنے ذاتی علاقہ کو نجی رکھیں، رسائی اور ذاتی دستاویزات کبھی شیئر نہ کریں۔ کسی بھی شخص کو آپ کے نام سے Exness اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہ دیں نہ ہی اپنی سیکورٹی کی معلومات شیئر کریں۔


صرف Exness کے ذاتی علاقہ میں فنانشیل سرگرمیاں انجام دیں اور نامعلوم اکاؤنٹس میں فنڈز منتقل کرنے سے گریز کریں۔


مشتبہ لنکس اور نامعلوم ذرائع کے حوالے سے محتاط رہیں، اگر کوئی غیر متوقع طور پر آپ سے رابطہ کرے تو کبھی بھی حساس معلومات فراہم نہ کریں نیز دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیوں یا پیغام کی صداقت کے حوالے سے کسی بھی تشویش کیلئے Exness سے براہ راست لائیو چیٹ یا ای میل کے ذریعے رابطہ کریں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

Exness کا خود مختار طور پر آڈٹ کیا جاتا ہے اور یہ سیکور ادائیگیوں کیلئے تمام PCI DSS (پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکورٹی اسٹینڈرڈ) کے تقاضوں پر پورا اترتی ہے۔ اس میں ڈیٹا کا مؤثر نظم، فراہم کنندگان کے ساتھ از خود تیار کردہ سیکورٹی، ڈیٹا انکرپشن، نیٹ ورک مانیٹرنگ اور باقاعدگی کے ساتھ کمزوروں کے اسکینز، بینک کارڈ ٹرانزیکشنز کے دوران ڈیٹا کی ممکنہ خلاف ورزیوں اور فراڈ سے صارفین کی حفاظت کرنا شامل ہے۔

Exness اکاؤنٹس اکاؤنٹ کے مالک کی شناخت کی توثیق کرنے اور حساس معلومات کی حفاظت کرنے کیلئے کئی سیکورٹی کی اقسام آفر کرتے ہیں۔ ان سیکورٹی کی اقسام میں فون، ای میل اور TOTP شامل ہیں (یہ صرف چند مخصوص ممالک میں دستیاب ہے)۔ اکاؤنٹ کی ہر کارروائی کیلئے ایک چھ ہندسوں کا کوڈ درکار ہوتا ہے جو منتخب کردہ سیکورٹی کی قسم پر بھیجاتا ہے، تصدیق کرنے کیلئے اسے درج کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ایک وقت میں بس ایک سیکورٹی کی قسم فعال ہو سکتی ہے لیکن مخصوص حالات میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، سیکورٹی کی اعلی ترین سطح کے طور پر کام کرنے کیلئے سپورٹ PIN جنریٹ کیا جاتا ہے۔ یہ PIN سپورٹ سے رابطہ کرتے وقت اکاؤنٹ کے مالک کی توثیق کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے جس سے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ حساس معلومات صرف اکاؤنٹ کے اصل مالک کیلئے ہی قابل رسائی ہوں۔

سیکور ٹریڈنگ کرتے وقت محتاط رہیں۔ پاس ورڈز، IDs یا Exness سیکورٹی کی اقسام جیسی حساس تفصیلات شیئر نہ کر کے فراڈ کے خلاف اپنی حفاظت کریں۔ Exness کے نمائندگان ٹیکسٹ، ای میل یا سوشل میڈیا کے ذریعے کبھی بھی ایسی معلومات نہیں پوچھتے۔ اپنے ذاتی علاقہ کو اپنی نگرانی کے بغیر کھلا نہ چھوڑیں، ذاتی علاقہ کے باہر Exness کی سرگرمیاں انجام نہ دیں نہ ہی نامعلوم اکاؤنٹس پر فنڈز ٹرانسفر کریں۔ نامعلوم لنکس سے محتاط رہیں اور پاس ورڈز شیئر نہ کریں۔ اگر آپ کو فراڈ کا شبہ ہو تو لائیو چیٹ یا ای میل کے ذریعے فوراً Exness سے رابطہ کریں۔ اگر آپ نے غیر دانستہ طور پر نجی معلومات شیئر کر دی ہوں تو اپنا پاس ورڈ فوراً تبدیل کر دیں۔

نہیں، Exness اسکیم نہیں ہے۔ Exness عزت اور شہرت کی حامل آن لائن متعدد اثاثوں والی بروکر ہے جس کی بنیاد 2008 میں رکھی گئی نیز یہ پوری دنیا کے مختلف فنانشیل حکام کے تحت آفیشل طور پر رجسٹرڈ اور ریگولیٹڈ ہے۔

عام اقسام کے اسکیمز میں ایڈوانس فیس اسکیمز، بوائلر روم فراڈ، پونزی یا پیرامڈ اسکیمز، سوشل میڈیا، کرپٹو، فاریکس اور پمپ اینڈ ڈمپ سوئنڈلز شامل ہیں جبکہ فشنگ حملے بالخصوص طور پر عام ہیں۔ ان حملوں میں، سائبر مجرمین ای میلز میں بروکریجز کی نقالی کرتے ہیں تاکہ آپ کی اسناد اور آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس تک رسائی چرائی جا سکے۔ ایسی کئی انتباہی نشانیاں ہیں جو اسکیمز کی نشاندہی میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔ مثلاً، خراب گرائمر اور املا، غیر موافق ای میل پتے اور ڈومینز، بے صبری کا احساس، مشتبہ لنکس اور اٹیچمنٹس، ٹریڈز میں غیر معمولی طور پر زیادہ ریٹرنز، فوراً قدم اٹھانے کا دباؤ اور غیر رجسٹر شدہ اداروں کے ساتھ تعامل۔ اپنے مالیاتی اثاثوں کے تحفظ کیلئے، ہمیشہ ایسے کسی بھی شخص یا فرم کی رجسٹریشن کی توثیق کریں جو آپ سے رابطہ کر کے سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرے۔

آج ہی ایک قابل اعتماد بروکر کے ساتھ ٹریڈ کریں

خود دیکھیں اور جانیں کہ 700,000 سے زائد ٹریڈر اور 64,000 سے زائد شراکت داران نے بروکر کے طور پر Exness کا انتخاب کیوں کیا ہے۔