اقتصادی کیلنڈر کے بارے میں
اقتصادی کیلنڈر ایک ٹول ہے جو مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والے ایونٹس مانیٹر اور ان کا تجزیہ کرنے میں ٹریڈرز کی مدد کرتا ہے اور قیمت کی آئندہ تبدیلیوں کی پیشن گوئی کرتا ہے۔ یہ دنیا بھر کی آئندہ قومی اور عالمی خبریں تاریخ وار ترتیب کے لحاظ سے ہائی لائٹ کرتا ہے۔
ان اہم مالیاتی ایونٹس کا مالیاتی مارکیٹ پر بڑا اثر ہو سکتا ہے اور ان عموماً رپورٹس میں ان کا اعلان یا انہیں ریلیز کیا جاتا ہے۔ ایسے ایونٹس کی مثالوں میں مانیٹری پالیسی کے فیصلے، اقتصادی اشارے، مجموعی ملکی پیداوار (GDP) اعلانات، نان فارم پے رولز (NFP) کے اعداد، سود کی شرح کے فیصلے وغیرہ شامل ہیں۔
Exness ٹریڈرز کو نیوز ریلیز سے 45 منٹ پہلے مطلع کیا جاتا ہے تاکہ انہیں اس وقت اور انسٹرومنٹ سے آگاہ کیا جا سکے جو نیوز سے متاثر ہو گا۔ اطلاع کو بذریعہ ای میل ان کے ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں موجود 'میل باکس' ٹیب پر بھیجا جاتا ہے۔