7 جنوری 2022

کرپٹو کرنسیاں

دیکھنے اور گریز کرنے کیلئے سرفہرست کرپٹوز

سال کے اختتام پر مندی کے باوجود، جس میں بٹ کوائن نے اپنی قیمت کا 19% کھویا، 2021 دنیا بھر میں کرپٹو کرنسیوں اور کرپٹو کے دیوانوں کیلئے ایک زبردست سال تھا۔  

بٹ کوائن نے نومبر میں $67,000 عبور کر کے دیگر کوئنز جیسے Binance اور Solana کے ساتھ ایک تازہ ترین ہمہ وقت کی بلندی قائم کی، کرپٹو کرنسیوں کی مارکیٹ 9 نومبر کو پہلی بار $3 ٹریلین مارکیٹ کیپ تک پہنچی۔

کرپٹو کی بلندی کی ٹرین 2021 کو اہم سطحوں تک پہنچی چونکہ PayPal، Mastercard اور یہاں تک کہ ایل سلواڈور، ایک پورے ملک نے اداراتی اور قومی اختیار کے تحت اسے ادائیگی اور قانونی ٹینڈر کے آفیشل فارم کے طور پر قبول کر کے خریدا۔ 

چونکہ 2022 میں کرپٹو کرنسی مارکیٹس کی مزید ترقی ناگزیر ہے اور نئے پراجیکٹس کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ، ہم بہترین کارکردگی والے کوائنز پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور آپ کی دیکھنے کی فہرست پر رکھنے کیلئے اور ساتھ ہی ان کوائنز کیلئے ہمارے انتخابات کا اشتراک کرتے ہیں جو گمنام ہو سکتے ہیں۔  

تو یہ 4 وہ سرفہرست کرپٹو کرنسیاں ہیں جو ہم توقع کرتے ہیں کہ 2022 اور اس کے بعد بھی بلندی پر جائیں گی:

  • 1.

    Solana (SOL)

Solana اب $60 سے کافی اوپر کے مارکیٹ کیپ کے ساتھ پانچویں سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہے۔ Solana کا زبردست چڑھاؤ 10,000% سے زائد اضافوں تک پہنچا، اس نے نومبر میں $1.50 سے $260 کی چھلانگ لگائی 2021۔

اپنی تیز ٹرانزیکشن پراسیسنگ اور دیگر بلاک چینز جیسے بٹ کوائن اور ایتھیریم کے مقابلے میں سستی فیس کی وجہ سے اسے سراہا گیا، Solana اپنی ترقی کے پیش منظری کی وجہ سے بھی اس فہرست پر متصف ہے۔

Solana اس وقت اپنے نیٹ ورک پر 400 سے زائد پراجیکٹس کے ساتھ لا مرکزی ایپس اور اسمارٹ معاہدوں کی ڈیولپمنٹ اور نفاذ کو لیڈ کر رہا ہے۔ 

  • 1.

    Avalanche (AVAX)

Avalanche ایک اور پراجیکٹ ہے جو تیز تر ٹرانزیکشن پراسیسنگ کو تقویت دیتا ہے اور اس کا اسمارٹ معاہدے کا پلیٹ فارم ایتھیریم نیٹ ورک کا ایک قابل عمل متبادل سمجھا جاتا ہے۔

یہ کوائن 2021 میں 3,800% سے اوپر گیا اور مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے لحاظ سے سرفہرست کرنسیوں میں سے ایک بن گیا، جو فی الوقت $25 بلین پر ہے۔ 

Avalanche کا شہرت کا سفر 2021 کی آخری سہ ماہی میں شروع ہوا، ایک پلیٹ فارم بنانے کی کوشش میں آلٹ کوائن کے تخلیق کاروں کے ساتھ Deloitte کی پارنٹرشپ کے ساتھ، جو قدرتی آفات اورعوام کی صحت کی ایمرجنسیوں کے دوران ریاست اور مقامی حکومتوں کی وفاقی فنڈنگ کے مظاہرے کو سہولت فراہم کرے گی۔

AVAX کو دیے گئے اضافی اعتبار کے ساتھ، ہمیں توقع ہے کہ یہ ٹوکن 2022 میں اوپر جائے گا۔

  • 1.

    Polkadot (DOT)

Polkadot کے استعمال کا اصل کیس متعدد بلاک چین کو ہموار طریقے سے متحد کر کے کراس بلاک چین منتقلیاں ممکن بنانا ہے۔ یہ 2021 میں $9 سے شروع ہوا اور ابھی $30 کے گرد گھوم رہا ہے، اس کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن $26 بلین کے قریب ہے۔ 

DOT ٹوکن کی رفتار فی الوقت Solana اور Avalanche سے مماثل نہیں ہے، تاہم اس کی ترقی کا امکان اور بڑھتی ہوئی ڈیولپر کمیونٹی Polkadot کو دیگر تمام بلاک چینز کو مدھم کرنے کیلئے پوزیشن کر سکتی ہے۔

مزید، T-Systems MMS جو کہ Deutsche Telekom کی ایک ذیلی کمپنی ہے اور یورپ کی سب سے بڑی ٹیلکوز میں سے ایک ہے، نے 2021 کے آخر میں اعلان کیا کہ وہ توثیق کنندہ کے طور پر Polkadot نیٹ ورک پر شرکت کرے گی اور اس نے ٹوکن میں ایک خاطر خواہ رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔

  • 1.

    Decentraland (MANA)

اگر آپ 2022 میں Metaverse کے کھیل کے متنظر ہیں، Decentraland وہ سب سے زبردست پلیٹ فارم ہے جس نے حال ہی میں کشش حاصل کی ہے۔ 

Decentraland ایک گیم ہے جو صرف تھری ڈائمینشنل ورچوئل ورلڈ میں آنے کے بعد اسپاٹ لائٹ میں آیا جہاں صارفین کاروبار کرنے کے ساتھ MANA ٹوکن کے ذرہعے خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔ 

ابتدائی Decentraland کی حمایتوں نے آج کی تاریخ تک 4,000% کی آمدنی حاصل کی ہے اور یہ اس وقت $3 کی معتدل قیمت پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 

گریز کرنے والے کرپٹوز

جیسے کہ کرپٹو کرنسیاں عالمی مالیاتی سسٹم کو انتہائی طور پر متاثر کرنے کیلئے تیار ہیں اور بے شمار فراڈ اور دھوکے والے کوائنز بھی موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے آ رہے ہیں، سرمایہ کروں کو ایک مضبوط ڈیولپر کمیونٹی اور حقیقی دنیا کی ایپلیکیشنز سے تقویت یافتہ کوائنز پر فوکس کرنا چاہییے۔

ذیل میں کچھ کوائنز ہیں جو اس اعتبار سے کم دکھائی دیتے ہیں اور اس ہی لیے ہمیں لگتا ہے کہ نئے سال میں ان سے بچنا چاہیئے:

  • 1.

    Shiba Inu (SHIB)

اگر صرف نمبرز کے لحاظ سے دیکھا جائے تو Shiba 2021 میں 50,000% سے زیادہ چڑھاؤ کے ساتھ بلاشبہ 2021 کے بہترین کارکردگی دکھانے والے کوائنز میں سے ایک تھا، ایسا کم از کم سال کے آخر میں اس کے زبردست کریش سے پہلے تک تو ضرور تھا۔

SHIB اپنی ریکارڈ بلندی سے جو کہ اکتوبر 2021 میں رجسٹر ہوئی تھی اب 60% نیچے ہے اور صرف Tesla Elon Musk کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ ہی ایک اور ریلی کی وجہ بن سکتی ہے۔ 

میم کوائنز کا منفی پہلو یہ ہے کہ وہ محص قیاسی ہوتے ہیں اور ان کا انحصار حقیقی دنیا کی ایپلیکیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے صرف عمومی رائے پر ہوتا ہے۔. 

اپنی انتہائی ارتکازی ملکیت کے باعث اتار چڑھاؤ اور خطرے سے بھرپور، Shiba اوپر مندرج کہیں زیادہ امید افزا کوائنز کے مقابلے میں ماند دکھائی دیتا ہے۔ 

2. Dogecoin (DOGE)

اصل میم کوئن کسی بھی قسم کی حقیقی قیمت کی پیشکش کرنے سے قاصر ہے اور جبکہ اس نے 2021 میں، مارچ میں $0.75 کی کل وقتی بلندی تک پہنچ کر 3,000% کا اضافہ دیکھا، یہ اس وقت Coinbase کے مطابق $0.16 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ 

Dogecoin کو لا مرکزی ایپلیکیشنز اور اسمارٹ معاہدوں کی سپورٹ حاصل نہیں ہے اور 130 بلین Dogecoin کی کُل سپلائی اور ہر سال شامل ہونے والے 5 بلین کے ساتھ اس کی اپنے ساتھیوں کے مقابلے میں مصنوعی قلت بھی کم ہے۔ 

جبکہ، 10 Dogecoin مالکان کے پاس سرکولیشن میں موجود تمام Dogecoin کا 40% موجود ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے کوائن فروخت کر کے با آسانی قیمت میں جوڑ توڑ کر سکتے ہیں۔ 

قدر پر دھیان دیں، عمومی رائے کو نظر انداز کریں

کرپٹو کرنسیاں زیادہ افادیت، رفتار اور کافی کم قیمتوں کے ساتھ، لوگوں کے کاروبار کرنے اور سرحد پار فنڈز منتقل کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں ۔ 

تاہم، یہ صنعت اب نئے سرمایہ کاران کے مارکیٹ میں داخل ہونے کے ساتھ مزید اتار چڑھاؤ والی ہوتی جا رہی ہے اور صرف وہی کھڑے رہ سکیں گے جو قیمت کے ڈرامائی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو برداشت کر سکیں۔

ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ ہر پراجیکٹ آپ کی توجہ کے قابل نہیں ہے، خاص کر حقیقی استعمل کے کیسز کے بغیر والا اور یہ کہ امید افزا لگنے والے کوائنز بھی قدر میں گر سکتے ہیں اور بلاک چین کے نئے کوائن سے تبدیل ہو سکتے ہیں۔ 

 

متعلقہ مضامین